شاہ زیب قتل کیس شاہ رخ جتوئی کے دو کزن گرفتار

January 26, 2016 2:14 pm0 commentsViews: 25

سکھر ( مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ زیب قتل کے ملزم شاہ رخ جتوئی کے کزن ہنی اور سنی بھی قتل کیس میں گرفتار کرلئے گئے‘ سنی اور ہنی جتوئی گزشتہ ایک سال سے عباس شاہ قتل کیس میں ضمانت پر تھے‘ نجی ٹی وی کے مطابق عدنان عرف سنی جتوئی یوسی25 سعید آباد سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہیں تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جتوئی برادران کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا ہے‘ عباس شاہ کو ایک سال قبل شکار پور پھاٹک کے قریب قتل کیا گیا تھا۔