پولیس نے12سالہ لڑکی کے اغواء کار کوچھوڑ دیا

January 26, 2016 2:14 pm0 commentsViews: 39

ملزم سلیم عرف سنی نے ساتھیوں کے ہمراہ رابعہ کو اغواء کے بعد اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارستانی12سالہ رابعہ کے اغوا میں ملوث ملزمان سلیم عرف سنی اور سکندر کو رہا کر دیا ۔ملزمان نے یکم جنوری2016کو رابعہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور کئی دن تک ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے تاہم کیس کے تفتیشی افسر نزاکت نے ماڑی پور کے ایک مکان سے رابعہ کو بازیاب کرا لیا ایک ملزم سلیم عرف سنی کو بھی گرفتار کر لیا ملزم کی نشان دہی پر ایک اور ساتھی سکندر بھی گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو ساز باز کر کے رہا کر دیا مقدمے کی مدعی جمیلہ کا کہنا ہے کے پولیس انھیں ملزمان کی رہائی کے لیے زور دیتی رہی نہ ماننے پر دونوں ملزمان کو رہا کر دیا جبکہ سلیم عرف سنی آج ان کے گھر پر پہنچ گیا جسے اہل محلہ نے پکڑ کر سہراب گوٹھ تھانے کی چوکی ایوب گوٹھ کے حوالے کر دیا۔