تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج موخر

January 26, 2016 2:15 pm0 commentsViews: 24

آج سیکریٹری صحت کے سامنے مطالبات رکھیں گے، ڈاکٹر بھٹی ڈائریکٹر جے پی ایم سی
مذاکرات سے معاملات حل نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کریںگے، ینگ ڈاکٹرز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر جناح اسپتال کی یقین دہانی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے آج منگل تک اپنا احتجاج موخر کردیا۔ ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر بھٹی کا کہنا ہے کہ دوپہر دو بجے سیکریٹری صحت کے سامنے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات رکھیں گے۔کراچی کے جناح اسپتال میں تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج گزشتہ دو روز سے جاری ہے۔ احتجاج کے باعث اسپتال کی او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات میں مریضوں کا اعلاج بند کردیا گیا ہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو اپنے بچوں کی طرح سمجھتے ہیں،انہیں تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دوپہر دو بجے سیکریٹری ہیلتھ کے سامنے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات رکھیں گے۔جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے اپنااحتجاج آج منگل تک کے لئے موخر کر دیا۔دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 700 ڈاکٹرز کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ہیںاگر مذاکرات میں معاملات حل نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔