سندھ اسمبلی کوارٹرز کی مسماری کیخلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

January 26, 2016 2:21 pm0 commentsViews: 31

متبادل گھر فراہم کیے جائیں، مظاہرین، مائوں نے بچوں کیلئے گھر سے باہر چولہا جلایا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی ارکان کی گاڑیوں کی پارکنگ کی تعمیرکے لئے مسمار ہونے والے سرونٹس کوارٹرز کے متاثرین کی تاحال شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔ مائوں نے بچوں کے لئے گھر سے باہر ہی چولہا جلایا ۔ مظاہرین کا متبادل گھر فراہم کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ۔ سندھ اسمبلی کے ارکان کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ ایریا بنانے کے لئے مسمار ہونے والے سرونٹس کوارٹرز کے مکینوں کی تیسرے دن بھی کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ہے ۔ مکینوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری ، مائوں نے بچوں کے لئے مسمار ہونے والے گھر کے باہر چولہا جلاکر ناشتہ تیار کیا ۔ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی آمد کے بعد متاثرین نے بینرز لگا کر احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا متبادل گھر فراہم کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ مسمار ہونے والے کوارٹرز کے سامنے قناعتیں لگادی گئیں تاکہ اجلاس میں شرکت کے لئے آنیوالے ارکان اسمبلی ٹوٹے ہوئے مکانات کو نہیں دیکھ سکیں ۔