سسی پلیجو کا گھروں اور قبرستانوں پر قبضہ، مکینوںکا احتجاج
ٹھٹھہ میں قادر پلیجو جعلی کاغذات بنوا کر ہماری زمینوں پر قبضے کیلئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، مظاہرین
ٹھٹھہ (رپورٹ حنیف جاکھرو )سینیٹر سسی پلیجو اور ان کے والد سابق ایم پی اے غلام قا در پلیجو نے مکینو ں کے گھروں اور قبر ستانوں پر مبینہ قبضہ کر رکھا ہے ، یو سی دھابیجی کے نوا حی گائوںالھڈنہ ڈنو بلوچ کے رہا ئشیوں نے پریس کلب ٹھٹھہ کے سا منے بینر اٹھا کر احتجاج کیا ہے اور حکومت سندھ سمیت متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ سینیٹر سسی پلیجو اور ان کے والد غلام قادر پلیجو کی غیر قا نو نی قبضہ خوری کا نوٹس لیا جائے ، اس سلسلے میں الھڈنہ کلمتی بلوچ اور ان کے ہمراہ گائوںکے دیگر رہا ئشیوں نے صحا فیو ں کو بتا یا ہے کہ ہم سالوں سے مذ کو رہ گائوںمیں مقیم ہیں ، ہم اپنے بزرگوں کے دور سے قیام کر تے آرہے ہیں ، لیکن پی پی پی رہنما سینیٹر سسی پلیجو اور ان کے والد غلام قادر پلیجو اقتدار کے زور پر گائوںاور قبرستان کے جعلی کا غذات بناکر ہم سے زبردستی قبضہ لینا چا ہتے ہے ، انہوںنے کہ ما ضی میں بھی غلام قا در پلیجو نے قبرستا نوں پر قبضہ کیا تھا اور قبضہ خو ری والی روا یا ت کو بر قرا ر رکھ کر ہمارے گائوںپر قبضہ کر نے کی کو شش کر کے ، ہمیں گائوںخا لی کر نے کی دھمکیاںدینے لگا ہے ، حکو مت سندھ اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ پی پی پی رہنما ئوں کے اقدام کا نوٹس لیکر ہمیں بے دخل ہو نے سے بچا یا جا ئے ۔