برطانیہ میں انسانی وقار کے منافی اقدام، مہاجرین کو کلائی بند دے دیے گئے

January 26, 2016 2:27 pm0 commentsViews: 22

گھروں کو سرخ رنگ میں رنگنے کے بعد گالیوں اور ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
کھانا حاصل کرنے کیلئے کلائی بند پہننے کی شرط جلد از جلد ختم ہو جائے گی، جوا سٹونس
ارڈف(یو پی پی) برطانیہ کے شہر کارڈف میں مہاجرین کو چمکدار رنگ کے کلائی بند دیئے گئے ہیں تاکہ انہیں کھانا مل سکے‘ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ انسانی وقار کے منافی ہے اور یہ بات مڈلز برو میں ان کے گھروں کو سرخ رنگ میں رنگ دینے کے بعد سامنے آئی ہے جہاں اس کی وجہ سے انہیں گالیوں اور نا روا سلوک کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘ اس کے بعد مہاجرین کو مکان فراہم کرنیوالی ہائوسنگ کمپنی نے کہا کہ ان کے دروازوں کو پھر سے پہلے جیسا رنگ دیا جائیگا تاکہ انہیں پناہ گزین کے طور پر علیحدہ طور پر نہیں پہنچانا جاسکے‘ پناہ گزینوں کو کھانا فراہم کرنے والی نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ کھانا حاصل کرنے کیلئے کلائی بند( رسٹ بینڈ) پہننے کی شرط کو ختم کردیگی‘ یہ بات مقامی رکن پارلیمانی جو سٹیونس نے بتائی ہے کہ گزشتہ روز کارڈف سینٹرل سے لیبر پارٹی کی رکن پارلیمانی جوسٹیونس نے کہا کہ وہ کلیئر سپرنگ گروپ کی آپریشن ڈائریکٹر کے ساتھ رابطے میں ہیں‘ اس کمپنی کو وزارت داخلہ نے کارڈف میں پناہ گزینوں کی رہائش کا بندوبست کرنے کا کنٹریکٹ دیا تھا‘ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک ضمانت دی ہے کہ خوراک حاصل کرنے کا طریقہ عمل پیر سے روک دیا جائیگا۔