آرمی چیف نے طاقتور شخصیت کہنے والوں کو شٹ اپ کال دیدی، خورشید قصوری

January 26, 2016 2:32 pm0 commentsViews: 29

تازہ بیان سے فوج اور ان کا وقار بلند ہوا ہے، اب کسی کو آپریشن ضرب عضب کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کے حالیہ بیان نے فوج کے وقار کو بلند کیا ہے۔ اب کسی کو آپریشن ضرب عضب کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھناچاہیے۔ پیر کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے ہیں۔ ان کا تازہ بیان ان قوتوں کے لیے شٹ اپ کال ہے جو یہ کہتے تھے کہ آرمی چیف طاقتور شخصیت بننا چاہتے ہیں، انہوںنے کہا کہ آرمی چیف کے تازہ بیان سے فوج اور آرمی چیف کا وقار بلند ہوگیا ہے اور یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب خالصتاً ملک کے لیے کیا گیا نہ کہ کسی شخصیت کو طاقتور بنانے کے لیے۔ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔