رات گئے ڈیفنس ‘صوبائی وزیر بلوچستان کے بنگلے پر دستی بم پھینک کر دہشتگرد فرار

January 26, 2016 2:35 pm0 commentsViews: 20

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پیر اور منگل کی درمیانی رات ساڑھے 3بجے کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے ڈیفنس میں ایک بنگلے پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے‘ تاہم دستی بم نہیں پھٹ سکا ‘ نجی ٹی وی کے مطابق دستی بم بلوچستان کے ایک صوبائی وزیر کے بنگلے کے آگے پھینکا گیا‘ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے‘ مقدمہ درج کرلیا گیا۔