نامزد میئر وسیم اختر کی ضمانت میںتوسیع

January 26, 2016 2:34 pm0 commentsViews: 32

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں16فروری تک توسیع کردی ہے جبکہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین، ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سمیت دیگر رہنمائوں کے ایک مرتبہ پھروارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت پیرکو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی ۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزمان کو پیش نہ کیے جانے پر ایم کیو ایم قائدالطاف حسین ،ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار سمیت دیگر کے ایک مرتبہ پھروارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے16فروی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔تفتیشی افسر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید مہلت طلب کی تھی۔ عدالت نے وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں بھی16فروری تک توسیع کردی۔