شیخ رشید کی پہلی پیش گوئی درست ثابت ہوئی

January 26, 2016 2:33 pm0 commentsViews: 43

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد جو اکثر سیاسی پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں ان کی اب تک کوئی بھی پیش گوئی صحیح ثابت نہیں ہوئی تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ جنرل راحیل توسیع لیں گے اور نہ ہی وزیراعظم انہیں توسیع دیں گے‘ اس طرح ان کی اب تک کی کئی سالوں کے بعد پہلی پیش گوئی درست ثابت ہوئی ہے۔