تحریک انصاف خواتین کا میرٹ پر پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان کا گھیرائو

January 28, 2016 11:58 am0 commentsViews: 30

چیئرمین پی ٹی آئی نے خواتین ورکروں کو میرٹ پر فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی
ضلع کونسل کی مخصوص نشست پر ٹکٹ حاصل کرنے والی تنزیلہ کی احتجاجی خواتین پر تنقید
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی خواتین نے ضلع کونسل کی مخصوص نشست پر مبینہ طور پر میرٹ پر پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر چیئرمین عمران خان کا گھیرائو کرلیا‘ تحریک انصاف کی نظریاتی اور دیرینہ کارکن ملیحہ حسین زار و قطار روتی رہیں جس پر ڈاکٹر جویرہ نے عمران خان کو فیصلہ میرٹ پر کرنے کی درخواست کی د وسری جانب ٹکٹ حاصل کرنیو الی تنزیلہ عمران نے احتجاج کرنیوالی خواتین ورکروں کو کھری کھری سنادیں جبکہ عمران خان نے فیصلہ میرٹ پر کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے‘ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرنے کیلئے پارٹی سیکریٹریٹ میں داخل ہوتے ہی خواتین ورکروں نے عمران خان کا گھیرائوکرلیا ان کا کہنا تھا کہ تنزیلہ عمران کو ٹکٹ کیوں دیا گیا وہ 2013 میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئی ہیں‘ اس موقع پر تنزیلہ عمران نے احتجاج کرنیوالی خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بوڑھی خواتین رہنمائوں نے پی ٹی آئی پر قبضہ کررکھا ہے۔