تیسری شادی کے سوال پر عمران خان شرمائے

January 28, 2016 11:58 am0 commentsViews: 29

بہنوں نے کوئی لڑکی دیکھ لی ہے تو مجھے نہیں بتایا
آپ نے پسند کی دو شادیوں کا خمیازہ بھگت لیا، صحافی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تیسری شادی کے سوال پر شرمائے صحافی کے سوال پر انہوں نے کہاکہ میری بہنوں نے میرے لیے کوئی لڑکی دیکھ لی ہے تو مجھے نہیں پتا، گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جب ایک خاتون صحافی نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے اپنی پسند کی دو شادیاں کیں اس کا خمیازہ تو آپ نے بھگت لیا ہے اور وہ بری طرح ناکام ہوئیں اور اب کہا جا رہا ہے کہ آپ کی بہنوں نے آپ کیلئے ایک مناسب لڑکی پسند کی ہے اور جلد سہرا سجانا چاہتی ہیں، خان صاحب آج لاہو والوں کو ہاتھ میں پہنی انگوٹھی کا راز بھی بتا کر جائیں جس پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنما اور صحافیوں نے خوب قہقہے لگائے، عمران خان پہلے تو شرمائے بعد میں مسکراتے ہوئے کہاکہ اگر میری بہنوں نے کوئی لڑکی تلاش کر لی ہے تو اس کے بارے میں انہوں نے مجھے نہیں بتایا۔