بحری جہازوں کے ذریعے سستا حج آپریشن شروع کرنیکا فیصلہ

January 28, 2016 12:35 pm0 commentsViews: 36

عازمین حج کے اخراجات میں اضافے کے باعث حکومت کا اقدام نجی اور قومی شپنگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی
وزارت شپنگ نے وزیراعظم کی منظوری کیلئے سمری تیار کرلی، رواں برس عمل درآمد کا امکان، ذرائع کا انکشاف
اسلام آباد( آن لائن) وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے بحری جہاز کے ذریعے حج آپریشن شروع کرنے کی سمری وزیر اعظم کو جلد بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے تمام ضروری قانونی جائزے لے کر سمری تیار کرلی گئی ہے آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ حج کے اخراجات میں اضافے کے باعث حکومت نے بحری جہازوں کے ذریعے عازمین حج کو ارض مقدس لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اس مقصد کیلئے نجی شپنگ کمپنی کے علاوہ قومی شپنگ کمپنی کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بحری جہازوں کے ذریعے حج اخراجات انتہائی کم ہوں گے اور عازمین حج کو سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے اس حوالے سے سمری تیار کی ہے جو بہت جلد منظوری کیلئے کابینہ ڈویژن کو بھجوائی جائے گی اور کابینہ کی منظوری کے بعد جہاز کے ذریعے حج آپریشن شروع کرنے کے انتظامات کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق یہ حج آپریشن اس سال ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔