کراچی سے ایران کیلئے فیری سروس کا آغاز مارچ سے ہوگا

January 28, 2016 12:36 pm0 commentsViews: 28

کرایہ20 ہزار روپے اور کراچی سے ایرانی بندر گاہ چاہ بہار تک سفر14 گھنٹے میں طے کر لیا جائے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے زیر کنٹرول کراچی سے ایران کی بندر گاہ چاہ بہار تک فیری سروس مارچ میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ فیری سروس کیلئے نجی شعبے کی کمپنیوں سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔ نجی کمپنیاں فیری سروس کیلئے جہاز فراہم کریں گی، سرکاری ذرائع کے مطابق کراچی سے چاہ بہار تک چلائی جانے والی فیری کا کرایہ20 ہزار روپے ہوگا اور یہ سروس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کی جائے گی۔ کراچی سے ایرانی بندر گاہ چاہ بہار تک فاصلہ347 ناٹیکل میل ہے اور یہ سفر 14 گھنٹوں میں مکمل ہوگا جبکہ فیری سروس میں ایک مسافر کو100 کلو تک سامان لے جانے کی اجازت ہوگی، ایک مرتبہ میں فیری سروس سے250 سے400 افراد کو لے جایا جا سکے گا۔ فیری سروس کے جہاز کی رفتار28 سے30 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہوگی۔