پاکستان اسٹیل میں یوم سیاہ ،ملازمین سراپا احتجاج

January 28, 2016 12:36 pm0 commentsViews: 12

بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھے ہزاروں ملازمین کی احتجاجی جلسے میں شرکت
آج ملازمین نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا وہ حکومت کیلئے نوشتہ دیوار ہے، آفیسرز اتحاد
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل آفیسرز اتحاد کی جانب سے پاکستان اسٹیل میں یوم سیاہ منایا گیا جسکا آغاز شفٹ گیٹ گرائونڈ میں احتجاجی جلسے سے کیا گیا، جسمیں ہزاروں ملازمین نے شرکت کی، آفیسرز نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور آفیسرز اتحاد کے رہنمائوں نے احتجاجی ملازمین سے خطاب کیا، خطاب کرنے والوں میںاتحاد کے سیکریٹری مرزا مقصود، محمد طاہر، انورسولنگی، زرداد عباسی اور رشید ڈھر شامل تھے۔مقررین نے کہا کہ ملازمین نے نہایت صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا جسکا خمیازہ تنخواہوں میں مسلسل تاخیر، ریٹائرڈ اور وفات پاجانے والوں کو بقایا جات سے محرومی اور آفیسرزکی تنخواہوں میں حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اضافوں کا نہ بڑھنا بھگتنا پڑ رہا ہے۔ محمد طاہر نے کہا کہ ملازمین نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے وہ حکومت کے لئے نوشتہء دیوار ہے اس پیغام کو سمجھ لیںاورپاکستان اسٹیل کے معاملات کو جلد از جلد حل کیا جائے۔