رومانس سے بھرپور فلموں میں اداکاری کرنا پسند ہے، کترینہ کیف

January 28, 2016 12:41 pm0 commentsViews: 21

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں رومانس سے بھر پور فلموں میں اداکاری کرنا پسند ہے، اداکارہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فیملی ڈرامہ اور رومانس سے بھر پور فلموں میں اداکاری کرنا بے حد اچھا لگتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی کہانیاں عموماً حقیقی زندگی سے بہت قریب تر ہوتی ہیں اور میں ایسی فلم میں اداکاری کرتے ہوئے ان کی کہانی میں کھو جاتی ہوں واضح رہے کہ اداکارہ آج کل اپنی نئی آنے والی رومانس سے بھر پور فلم فتور کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ابھیشک کپور کی فتور کی کہانی ممتاز ناول نگار چارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول گریٹ ایکسپیکٹیشنز سے ماخوذ ہے۔ فتور میں اداکارہ کترینہ کیف ساتھی اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔