4 ٹریلین کا قرضہ حکومت قرضوں کے تاریخی ریکارڈ بنا چکی ہے، پیپلز پارٹی

January 28, 2016 12:41 pm0 commentsViews: 23

ڈھائی سال میں حکومت اپنا کوئی ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکی، اتنا قرضہ لیا جائے گا تو ملکی معیشت کیسے چلے گی، خورشید شاہ
خورشید شاہ نے جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ لیا ہے، وہ اتنا جھوٹ بولیں جتنا ہضم کر سکیں، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا رد عمل
اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت 4 ٹریلین کا قرضہ لے چکی ہے معیشت کیسے چل سکتی کشکول توڑنے والی حکومت قرضوں کے تاریخی ریکارڈ بنا چکی ہے۔ حکومت ڈھائی سال میں اپنا کوئی ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکی، پی آئی اے کی نجکاری یا کچھ اور میں بد نیتی سامنے آرہی ہے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں پی آئی اے بل اسمبلی سے منظور کرانا زیادتی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے 100 ارب سے میٹرو بنائی اور سالانہ4 ارب سبسڈی دے رہے ہیں حکومت کہتی ہے کہ پی آئی اے کے26 فیصد حصص فروخت کر رہے ہیں علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ خورشید شاہ نے جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے وہ اتنا جھوٹ بولیں جتنا ہضم کر سکیں۔،بدھ کو ایک بیان میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہزاروں کی تعداد میں دہشت گرد حملے، 20 ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئیں مگر خورشید شاہ اور ان کے لیڈر سوتے رہے۔ خورشید شاہ قوم کو یہ بھی بتائیں کہ اپنے5 سالہ دور اقتدار میں ہزاروں دہشت گرد حملوں پر کوئی ایک جوڈیشل کمیشن بھی بنایا؟ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ سے خورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے اکابرین کی خفگی سمجھ میں آتی ہے کیونکہ وزیر داخلہ پیپلز پارٹی کی سابقہ موجودہ کرپشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔