جمعہ کی تعطیل کا مطالبہ کرنے والے ملک دشمن ہیں، کراچی چیمبر

January 28, 2016 12:40 pm0 commentsViews: 21

عام تعطیل کیلئے قومی اسمبلی میں کسی بھی قرار داد کو خارج کیا جائے، سراج قاسم تیلی، یونس بشیر و دیگر کا ردعمل
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بزنس مین گروپ اور کراچی چیمبر آف کامرس نے ہفتہ وار تعطیل اتوار کے بجائے جمعہ کو کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حکومت پر واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کو مسلط کرنے کی صورت میں کراچی سمیت ملک بھر کے تاجر و صنعت کار برادری اسے قبول نہیں کریں گے۔ بی ایم جی کے چیئر مین سراج قاسم تیلی، وائس چیئر مین طاہر خالق، زبیر موتی والا، ہارون فاروقی، انجم نثار، کراچی چیمبر کے صدر یونس محمد بشیر و دیگر عہدیداروں سے کہا ہے کہ چند لوگ اور بعض سیاستدان جمعہ کی تعطیل کی وکالت کرنے میں مصروف ہیں لیکن اس حقیقت سے واقف نہیں کہ تاجروں و صنعت کاروں کی طویل کوششوں کے نتیجے میں 1997ء اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور کے دوران جمعہ کے بجائے اتوار کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا لہٰذا جو بھی جمعہ کی تعطیل کرنے کیلئے وکالت یا مطالبہ کر رہا ہے وہ ملک دشمن ہے۔ حکومت اس ضمن میں تجاویز کو فوری طور پر رد کرے اور جمعہ کو عام تعطیل کیلئے قومی اسمبلی میں کسی بھی قرار داد کو خارج کیا جائے کیونکہ جمعہ کی تعطیل کرنے سے تاجر و صنعتکار برادری کو خطیر نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔