سندھ اسمبلی میں پارکنگ لاٹ کے متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کرنے کا اعلان

January 28, 2016 12:43 pm0 commentsViews: 22

میں نے اسمبلی میں مذاق نہیں کیا تھا جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کرینگے، اسپیکر آغا سراج درانی کا اسمبلی میں خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے احاطے میں پارکنگ لاٹ کے متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کرنے کے لیے کام ہو رہا ہے۔ بدھ کو اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کی طرف سے متاثرین کے مسئلے کی نشاندہی پر اسپیکر نے کہا کہ میں نے منگل کو اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی تھی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سروسز کو ہدایت کی کہ ان ملازمین کو متبادل رہائش فراہم کی جائے ۔ اسپیکر نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں مذاق نہیں کیا تھا ، جو وعدہ کیا ہے ، وہ پورا کریں گے ۔