سی ویو سے ڈوبی ہوئی لاش ملی ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

January 28, 2016 12:45 pm0 commentsViews: 19

کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے کلفٹن سی ویو سے ڈوبی ہوئی لاش ملی‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح کلفٹن سی ویو ہائپر اسٹار شاپنگ مال کے عقب سے سمندر میں ڈوبی ہوئی 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ‘پولیس نے بتایا کہ متوفی کی ہلاکت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور متوفی نے پینٹ شرٹ پہنا ہوا ہے شکل و صورت سے کچھی یا بلوچ معلوم ہوتا ہے‘ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کی شناخت کیلئے ایدھی ہوم منتقل کردیا۔

کلا کوٹ تھانے کا اہلکار اعجاز دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
کراچی(کرائم رپورٹر) کلاکو ٹ تھانے کا اہلکار دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق 50 سالہ سپاہی اعجاز ولد اللہ ڈینو بکل نمبر16724 کلاکوٹ تھانے میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں باوردی مصروف تھے کہ اچانک اس کو دل کا دورہ پڑا اسے فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکا۔

کراچی میں پی اے ایف پیر پٹھو بیس کا ملازم حادثے میں جاں بحق
ٹھٹھہ(نمائندہ آغاز)پی اے ایف پیر پٹھو بیس کاملازم روڈ حادثے میں جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب پیر پٹھو کے گاؤں حاجی صدیق لاکھو کے رہائشی اور پاکستان ایئر فورس پیر پٹھو بیس کے ہیڈ کلرک میر رستم نوحانی کراچی میں ڈرگ روڈ کے مقام پر سڑک پار کرتے ہوئے گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگئے، متوفی کی نعش کو پیر پٹھو لایا گیا جہاں جنازے میں پی اے ایف افسران سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، دریں اثناء ڈی ایس پی بٹھورو قادر خاصخیلی کے چچا، ریٹائرڈایس ایس پی خدا ڈنو خاصخیلی کراچی میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے جن کے جنازے میں ایم پی اے اعجاز علی شاہ شیرازی سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔

لیاقت آباد کورنگی، ٹرک الٹنے اور منی بس کی ٹکر سے2 افراد ہلاک
شریف آباد میں ٹرک میں سوار2 افراد اور ڈرائیور زخمی، متوفی سکھر کا رہائشی تھا، باغ کورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار کو کچلنے والا ڈرائیور فرار
کراچی(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد اور باغ کورنگی میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاںبحق اور 2 زخمی ہوگئے،شریف آباد میں حادثے کے سبب ٹریفک بھی جام ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شریف آباد کے علاقے لیاقت آباد پل کے قریب تیز رفتاری کے نتیجے میں شہزور ٹرک نمبر KD-0156 الٹ گیا،حادثے کے سبب مذکورہ مقام پرٹریفک جام ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 50 سالہ عبدالغنی ولد نور محمد موقع پر جاں بحق اور 2 افراد 30سالہ لیاقت ولد نواب اور 34 سالہ گلشن زخمی ہوگئے،پولیس نے ٹرک ڈرائیور محمد صدیق کو گرفتار کرکے ٹرک تحویل میں کرلیا،پولیس کے مطابق متوفی سبزی فروش تھا جو وقوعہ سے قبل سبزی منڈی سے ٹرک میں سبزی لے کر جا رہاتھاکہ حادثہ رونما ہوا،پولیس کے مطابق متوفی بلدیہ ٹائون کا رہائشی اور اسکا آبائی تعلق سکھر سے تھا ، پولیس نے لاش اہلخانہ کے حوالے کردی ،جبکہ ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 14/16 درج کرلیا۔ شرافی گوٹھ کے علاقے باغ کورنگی کے قریب منی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 27 سالہ محمد بشیر ولد شریف خان جاںبحق ہوگیا،پولیس کے مطابق منی بس ڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس نے منی بس تحویل میں کرلی،پولیس کے مطابق متوفی ناتھا خان گوٹھ کا رہائشی اور پیشے سے محنت کش تھا۔

اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوا کر آنے والا پولیس اہلکار ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی
رقم لوٹنے کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے گردن پر گولی مار دی مضروب کی حالت تشویشناک ہے
دستگیر میں موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو گولی لگ گئی، سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی
کرا چی ( اسٹاف رپو رٹر ) گلستا ن جو ہر ،دستگیر ، اور سہرا ب گو ٹھ میں فا ئر نگ کے وا قعا ت میں پو لیس اہلکا ر سمیت3افراد زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق گلستا ن جو ہر میں اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوا نے وا لے پو لیس اہلکا ر25سالہ بشیر ولد شعیب کو مو ٹر سا ئیکل سوا ر مسلح ڈاکوئوںنے لو ٹ ما ر کے دوران مزا حمت کر نے پر فا ئر نگ کر کے ز خمی کر دیا اور مو قع سے فرار ہو گئے ، وا قع کے بعد مضرو ب اہلکا ر کو طبی امداد کے لیے فو ری طو ر پر نجی اسپتا ل منتقل کیا گیا ، پو لیس کے مطا بق زخمی ہو نے وا لا اہلکا ر گلستا ن جو ہر تھا نے میں بطو ر کانسٹیبل تعینا ت ہے جس کے گردن پر گو لی لگی ہے تا ہم زخمی کی حا لت تشویش نا ک ہے ، دوسری جانب جو ہر آبا د تھا نے کی حدودستگیر بلاک9 میں مو ٹر سا ئیکل سوا ر مسلح ڈا کو ں نے مو با ئل فو ن چھینتے ہو ئے فا ئر نگ کر کے24سا لہ عزیر ولد الیا س کو زخمی کر دیا ، بعد ازاں زخمی کو طبی امداد کے لیے عبا سی شہید اسپتا ل منتقل کیا گیا ، قبل ازیں سہرا ب گو ٹھ تھا نے کی حد دو گل جنت ٹا ئو ن میں مو ٹر سا ئیکل سوا ر نا معلو م مسلح ملزمان نے فا ئر نگ کر دی اور مو قع سے فرار ہو گئے ، فا ئر نگ کے نتیجے میں24سا لہ دا ؤ د زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عبا سی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔