امریکی صدارتی دوڑ‘ ہلیری کلنٹن امیدواروں میں سب سے آگے

January 28, 2016 12:46 pm0 commentsViews: 17

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) امریکی رائے عامہ کے مختلف سروے کے مطابق صدارتی امید وار بننے کی دوڑ میں ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ34 فیصد ووٹ جبکہ ڈیمو کریٹس کی ہلیری کلنٹن 52فیصد ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں‘ سروے کے مطابق صدارتی امید وار کی دوڑ میں شامل ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر ٹیڈکروز کی23 فیصد کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو34 فیصد برتری حاصل ہے جبکہ فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو12فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔