پی آئی اے کا پاک فضائیہ سے مدد لینے کا فیصلہ

January 28, 2016 12:46 pm0 commentsViews: 17

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی دھمکی کے بعد متبادل انتظامات کرلئے گئے
پاک فضائیہ کے علاوہ فضا ئی آپریشن کیلئے نجی ایئر لائن کے پائلٹ کی خدمات لینے پر بھی غور کیا جارہا ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے انتظامیہ نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر پاک فضائیہ اور نجی ایئر لائنز کے پائلٹس کی مدد لینے پر غور شروع کردیا‘ ڈائریکٹرز اور جنرل منیجر نے چیئرمین کو مشورہ دیا ہے کہ ایسے اقدامات دیر پا نہیں ہوتے ‘حتمی فیصلہ نہ ہوسکا‘ 2فروری سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی دھمکی پر انتظامیہ نے طیارے اڑانے کی منصوبہ بندی شروع کردی‘ حکومت کی جانب سے بھاری مشاہرے پر تعینات جنرل منیجر نے مشورہ دیا ہے کہ فلائٹ آپریشن کیلئے پاک فضائیہ کی مدد حاصل کی جاسکتی ہے‘ جبکہ ڈرائی لیز اور ویٹ لیز کے پائلٹس بھی منگوائے جاسکتے ہیں۔