بدنام سیاسی عسکری ونگ کے3 ٹارگٹ کلرز گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

January 28, 2016 1:00 pm0 commentsViews: 23

رینجرز نے رامسوامی، عثمان آباد اور لانڈھی سے گرفتار ملزمان کا عدالت سے90 دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا
کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے رامسوامی،عثمان آباد اور لانڈھی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بدنام ایک سیاسی عسکری وونگ سے وابستہ 3 ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کرکے عدالت سے 90 روز کاریمانڈ حاصل کرلیا۔پاکستا ن رینجرز سندھ کے ترجمان میجر سبطین زیدی کی جانب سے میڈیا کو جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ اطلاع پر رام سوامی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد دانش ولدفضل احمد کو گرفتارکیا۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ ملزم ایک بدنام سیاسی عسکری ونگ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کارکن ہے،اور ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 4وارداتوں کا اعتراف کر چکا ہے،اس کے علاوہ ملزم نے بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔رینجرز اہلکاروں نے دوسری کارروائی عثمان آباد میں کرتے ہوئے محمد احسن ولد محمد اقبال کو گرفتار کیا۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ ملزم ایک بدنام سیاسی عسکری وونگ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کارکن ہے،اور ملزم متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کااعتراف کر چکاہے،اس کے علاوہ ملزم نے ویپن ڈیمنگ،پکٹ ڈیوٹی اور بھتہ خوری کی متعددوارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیاہے۔ تیسری کارروائی رینجرز اہلکاروں نے لانڈھی سیکٹر 5D میں کرتے ہوئے ایک عسکری ونگ سے وابستہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا جس کانام محمد اسلم عرف منا ولد محمد یوسف ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے قتل و اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا،گرفتار ملزم بھتہ خوری،اغواء ودیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مسلح تصادم اور دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ
غیر تجربہ کار اسٹور چلانیوالے3 افراد گرفتار
لاڑکانہ(یو پی پی) ڈپٹی کمشنر کا شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ زائد المیعاد ادویات رکھنے اور غیر تجربہ کار اسٹور چلانے والے تین افراد کو گرفتار کرکے تین میڈیکل اسٹورز سیل کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ جاوید علی جاگیرانی نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ کے حکم پر شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز، فارمیسی اسٹورز سمیت نجی اسپتالوں پر چھاپے مارکر ادویات مہنگی داموں پر فروخت اور اسٹورز پر صحت اور صفائی کے مطلوبہ انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈی سی نے شیخ زید اسپتال، نیو فہیم میڈیکل اسٹور، سید میڈیکل اسٹور، پرنس میڈیکل اسٹور، خلیل میڈیکل اسٹور اور شہباز میڈیکل اسٹور جبکہ بھینس کالونی میں چھاپے مارے جہاں پر انہوں نے فارمیسی میڈیکل اسٹورز، پرنس میڈیکل اسٹور اور خلیل میڈیکل اسٹور کو زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے، مبینہ طور پر جعلی ادویات کی موجودگی اور صفائی کے نامکمل انتظامات کے باعث سیل کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

ریلوے پولیس کی حاجی کیمپ میں کارروائی ‘چوری شدہ سامان برآمد ،2کباڑی گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس نے کراچی کے علاقے حاجی کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے کباڑ کی دکانوں سے ریلوے کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔کارروائی میں 2کباڑیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور کباڑ کی دکانوں سے ریلوے کی لائنیں ،پرزے اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

سائوتھ زون پولیس کا کریک ڈائون 89 ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ ، لوٹا ہوا مال برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائوتھ زون پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون 89 ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ ، لوٹا ہوا مال ، گاڑیاں ، مضر صحت گٹکا ، شیشہ اورمنشیات برآمد ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سائوتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر سائوتھ زون میں کرمنل وجرائم پیشہ ، مضروب اشتہاری ، دہشت گردوں بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مجموعی 89 ملزمان گرفتار کرلئے۔ گزشتہ 96گھنٹوں میں کی جانے والی کار وائیوں میں گرفتار شدگان میں دہشت گرد، بھتہ خور ، اغواء ، پولیس مقابلوں ڈکیتی ، رہزنی ، اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں اور مقدمات میں ملوث ملزمان اور متفرق مقدمات میں پولیس کو مطلوب مفرورواشتہاری بھی شامل ہیں کارروائی میں پولیس نے21 پستول ، 21میگزین ، درجنوں کارتوس ، وارداتوں میں لوٹا ہوا بھاری مالیت کا سامان ، بڑی مقدار میں منشیات ، موٹر سائیکل ، رکشہ سمیت 3 گاڑیاں ، بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا اور شیشہ برآمد کرلیا ۔

چھاپے مقابلے، کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کرنیوالے 2ملزمان سمیت 11گرفتار
شاہ فیصل کالونی اور الفلاح پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
شریف آباد سے اسٹریٹ کرائم کی 100سے زائد وارداتیں کرنیوالے ذیشان اور محمد عمیر بھی دھرلئے گئے
کراچی (کرائم رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نے چھاپوں اور مقابلے کے بعد کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کرنے والے 2 ملزمان اور 2 زخمی سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی،شاہ فیصل کالونی اور الفلاح پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میںبدنام زمانہ منشیات فروش بادشاہ فضل اورنور (افغانی)بھی شامل ہے ،ملزمان منشیات اسمگلنگ،زمینوں پر قبضے،کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت اور اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ہیںگرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،تاہم علاقہ پولیس نے مذکورہ کارروائی کی تصدیق نہیں کی ۔ شریف آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتیں کرنے والے 2 ملزمانمحمد ذیشان اور محمد عمیر کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلیئے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل گلبہار علاقے سے چوری ہوئی تھی ، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش عزیز آباد، جوہر آباد، عزیز بھٹی، گلشن اقبال، لیاقت آباد ، نیو کراچی اور شاہراہ فیصل پر 100 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی شمسو محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں دو ملزمان رضوان اور اظہر کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ گلشن معمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالرشید اور اکبر علی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول 1 موبائل فون اور 10ہزار روپے نقدبرآمد کرلیے۔ شاہ فیصل کالونی پولیس نے ناتھا خان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عادل کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔شاہ فیصل اور الفلاح نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر جمعہ گوٹھ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ٹارگٹڈ آپریشن کیا اس دوران کسی بھی شخص کو علاقے میں داخل یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دو ملزمان زاہد عرف بابا اور اکواور مزید 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاہے ، پولیس حراست میں لیے جانے والے افراد سے تفتیش کررہی ہے۔

بس پر چھاپہ‘ خفیہ خانوں سے 300 کلو گرام ہیروئن برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر حب ریورروڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بس کے خفیہ خانوں سے 300 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے ترجمان کے مطابق اینٹی نارکو ٹکس فورس نے انٹیلی جنس اطلاعات پر حب ریورروڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کی بس سے 300 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی، ملزم نے چرس کو بس کے خفیہ خانوں میں چھپایا ہوا تھا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس اطلاعات پرصوبے بھر میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

گینگ وار کارندے اور منشیات فروش گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے اولڈ سٹی ایریا بکرا پیڑی میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے وابستہ تین ملزموں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ، ملزموں کے قبضے سے منشیات اور دیگر سامان برآمد ہوا جن سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

آج صبح پیر آباد میں پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح پیر آباد محمد پور چوک کی حدود اورنگی ٹائون میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیتے ہوئے داخل ہو رہے تھے کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جس کو حراست میں لے کر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بر آمد ہوا ہے اور ملزم کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا گیا ہے اور ملزم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا پولیس نے بتایا کہ ملزمان مذکورہ مقام پر اکٹھے ہو کر بڑی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

رینجرز نے مچھر کالونی سے کالعدم تنظیموں کے3 کارندوں کو گرفتار کر لیا
ملزمان دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب راہگیر سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے ڈاکس مچھر کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ دہشتگردی کی وارداتوںمیں ملوث ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ شیر شاہ تھانے کی حدود شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب ملزمان راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزموں نے فائرنگ کر کے ایک راہگیر عثمان کو زخمی کردیا ، اس دوران پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمی ملزم کا نام رحیم خان ہے اور اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔