پولیس کا 106 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ دستی بم اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

January 28, 2016 12:53 pm0 commentsViews: 18

کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اورمقابلوں کے بعد 106 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،دستی بم اور منشیات برآمدکرنے کا دعوی کیاہے۔کراچی پولیس ترجمان کے جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زونز کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں88چھاپہ مار کارروائیوں اور5 مقابلوں کے بعد 106ملزمان کوگرفتارکرلیا ، گرفتارملزمان میں قتل کے الزام میں 1ملزم،2ڈکیت، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں17ملزمان،امتناعہ منشیات کے مقدمے میں 12ملزمان،14مفرور و اشتہاری اور 60 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں جن سے مختلف اقسام کے 21پستول 1دستی بم اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے ۔