آج صبح سرجانی ٹائون میں، گیس لیک ہونے سے گھر میں آگ لگ گئی، میاں بیوی جھلس گئے

January 28, 2016 1:00 pm0 commentsViews: 28

گیس لیک ہونے کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا
اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی میاں بیوی کو نکال کر اسپتال پہنچایا، فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح سرجانی ٹائون خدا کی بستی میں مکان کے اندر گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر زخمی‘ تفصیلات کے مطابق رات گئے سرجانی ٹائون تھانے کی حدود خدا کی بستی میں واقع مکان کے اندر گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی‘ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مکان میں موجود میاں بیوی کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا‘ پولیس نے بتایا کہ آگ گیس لیکج کے باعث لگی تھی جس میں عمران اور اس کی بیوی زخمی ہوگئیں تھیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔