سرکاری اراضی کی تحقیقات، افسران حفاظتی ضمانت کرانے لگے

January 28, 2016 1:08 pm0 commentsViews: 25

ہائوسنگ اسکیم میں نیب کی کارروائی کے بعد سیکریٹری ایم ڈی اے نے قابل از ضمانت گرفتاری حاصل کر لی
حیدر آباد( نمائندہ آغاز) گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم سمیت دیگر سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں سابق ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈے اے اقبال میمن کی گرفتاری کے بعد سیکریٹری ایچ اے ڈی نے بھی گرفتاری کے خوف سے حفاظتی ضمانت کروالی‘ سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدر آباد میں دائر درخواست ضمانت میں حیدر آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری رحمت اللہ جمالی نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم میں بے قاعدگیوں اور کرپشن کی تحقیقات شروع کررکھی ہے‘ اس حوالے سے درخواست گزاروں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے اور اسے گرفتاری کا بھی خدشہ ہے۔ اس کی بطور سیکریٹری ایچ ڈی اے تقرری2015 میں ہوئی تھی‘ اس کا مذکورہ اسکیم سے کوئی تعلق نہیں۔