گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کے نازک اعضا کاٹ دیے

January 28, 2016 1:08 pm0 commentsViews: 81

اوکاڑہ کے وقاص کو نشہ آور گولیاں کھلا کر بیوی نے تیز دھار آلے سے نازک اعضاء سے محروم کر دیا، ملزم گرفتار
اوکاڑہ( یو پی پی) گھریلو ناچاقی پر بیوی نے نشہ آور گولیاں کھلا کر اپنے خاوند کو تیز دھار آلہ سے نازک اعضا کاٹ دیئے‘ تفصیلات کے مطابق امین ٹائون اکبر روڈاوکاڑہ کی جامع مسجد کے امام حافظ وقاص کو اس کی بیوی نے گھریلو ناچاقی پر نشہ آور گولیاں کھلا کر بے ہوش کردیا اور تیز دھار آلہ سے اس کے نازک اعضا کاٹ دیئے پولیس تھانہ نے ڈویژن اوکاڑہ حافظ وقاص کی بیوی کو گرفتار کرکے حافظ وقاص کو ڈسٹرکٹ اسپتال اوکاڑہ منتقل کروادیا۔