مسکراہٹوں میں راز کھل گیا نصرت سحر عباسی کو2 ہزار آٹے کی بوریاں فراہم کیں‘ گیان چند

January 28, 2016 1:10 pm0 commentsViews: 41

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مسکراہٹوں کے تذکرے سے بات کبھی کبھی ان کہے رازوںتک پہنچ جاتی ہے ایسا ہی ایک انکشاف بدھ کو اسمبلی کے اجلاس میں ہوا جب گیان چند اسرانی بول اٹھے کہ2ہزار آٹے کی بوریاں نصرت سحر عباسی کو فراہم کیں لیکن وہ پھر بھی ناراض ہیں‘ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اس موقع پر فوراً فعال ہوگئے اور کہنے لگے کہ یہ2ہزار بوریاں کس طرح روانہ کی گئیں‘ اینٹی کرپشن تحقیقات کریگا‘ ہر موضوع پر اظہار رائے کرنیوالی نصرت سحر عباسی اس انکشاف پر بھلا کیسے خاموش رہتیں وہ جیسے ہی بولنے لگیں تو اسپیکر نے ان کا مائیک بند کردیا اور ایوان کو ان کا جواب سننے سے محروم کردیا۔