آج صبح لانڈھی میں سرچ آپریشن24 افراد گرفتار

January 28, 2016 1:11 pm0 commentsViews: 37

پولیس نے کئی علاقوں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی، گرفتار افراد کو پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح لانڈھی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن‘24 افراد زیر حراست ‘تفصیلات کے مطابق آج صبح لانڈھی تھانے کی حدود خرم آباد‘ بھٹو نگر‘ فاروق ولا اور لانڈھی89 میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر سیل کردیا اور کسی بھی شخص کو علاقے سے باہر یا اندر جانے کی بالکل اجازت نہیں تھی۔ پولیس نے سرچ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا‘ ایس پی لانڈھی نے بتایا کہ زیر حراست افراد میں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے اور پولیس کو متعدد اسٹریٹ کرمنلز کی وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ دیگر افراد سے تفتیش جاری ہے۔