کراچی مین رینجرز کے اختیارات 3فروری کو ختم ہورہے ہیں

January 29, 2016 4:51 pm0 commentsViews: 14

وفاقی وزارت داخلہ نے اختیارات میں توسیع کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا
محکمہ داخلہ سندھ نے بھی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی جس میں 60دن کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں رینجرز اختیارات 3فروری کو ختم ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کو اختیارات میں توسیع کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلی سندھ کو بھجوا دی،جس میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں مزید60دن کی توسیع دینے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاق کی جانب سے ہوم ڈپارٹمنٹ سندھ کو لکھے گئے خط میں اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997 کے تحت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کا خط سندھ کے محکمہ داخلہ کو موصول ہو گیا ہے۔دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلی سندھ کو بھجوا دی،جس میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں مزید60دن کی توسیع دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی سمری کے مطابق رینجرز کو4معاملات بھتہ خوری، دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے90روز تک حراست میں رکھنے کے اختیارات دیئے جائیں گے ۔وزیر اعلی سندھ سید قائم اعلیٰ شاہ کو سمری ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔