آج صبح،نارتھ ناظم آباد میں رینجرز چوکی کے قریب کریکر دھماکہ

January 29, 2016 4:53 pm0 commentsViews: 20

موٹرسائیکل سوار ملزمان پل کے اوپر سے کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
دھماکے کی آوازیں دور تک سنی گئیں،دہشت گرد رینجرز کی چوکی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، کامیاب نہیں ہوسکے، ذرائع
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود بلاک بی میں موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم ملزمان پل کے اوپر سے کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔ کریکر بم پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کے بعد پولیس رینجرز کی بھری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل کو طلب کیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر پورے ایریا کو چیک کرنے کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کا ہدف رینجرز چوکی تھا لیکن دہشت گرد اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام ہوگئے بم دھماکہ چوکی کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ مذکورہ دھماکہ دیسی ساختہ کریکر بم سے کیا گیا ہے جس میں بال بیرنگ اس نٹ بولٹ بھی موجود تھے۔