لاہور میں’’را‘‘ دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرسکتی ہے

January 29, 2016 4:53 pm0 commentsViews: 17

تعلیمی اداروں کو ہدف بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت
لاہور( نیوز ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ملک دشمن عناصر لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں جن میں تعلیمی اداروں کو ہدف بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کوبند رکھنے کیلئے 31 جنوری تک کی تاریخ حتمی نہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی رسک کے باعث اس تاریخ میں توسیع کا قوی امکان ہے اور سیکورٹی انتظامات مکمل کرنے تک کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تعلیمی اداروں کے لئے نیا سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے جس میں مشنری اسکولز کی سیکورٹی بھی مزید بڑھانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔