آج صبح،بجلی کابڑا بریک ڈائون شہر کے 80فیصد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے

January 29, 2016 4:56 pm0 commentsViews: 21

جامشورو کے قریب 500 کے وی کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے بڑا بحران پیدا ہوگیا، تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی
صدر، ڈیفنس،ملیر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، گلستان جوہر، بفرزون، لیاری، رنچھوڑ لائن، سولجر بازار ، پی ای سی ایچ ایس، لسبیلہ، گرومندر، گارڈن، طارق روڈ اور آئی آئی چند ریگر روڈ سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے
زور دار دھماکہ ہوا اور بجلی غائب ہوگئی، کے الیکٹرک نے دہشت گردی کے خدشات کو مسترد کردیا، ٹیکنیکل وجہ کی بناء پر لائن ٹرپ ہوگئی،بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، ترجمان
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون شہر کے80 فیصد علاقے بجلی سے محروم تاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی کے الیکٹرک ترجمان نے دہشت گردی کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے لائن ٹرپ ہونے کا واقعہ کو ٹیکنیکل معاملہ قرار دیا ہے‘تفصیلات کے مطابق آج صبح تقریباً پانچ بجے زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد شہر کے80 فیصد علاقوں کی بجلی بند ہوگئی دھماکے کی آوازیں دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہریوں نے سمجھا کہ کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے تاہم کے الیکٹرک کے ترجمان نے ان خدشات کو مسترد کردیا‘ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صبح پونے 6بجے جامشورو کے قریب500کلو واٹ کی ہائی ٹیشن لائن ٹرپ کر گئی جس کے باعث کراچی کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ چارگھنٹے سے زائد وقت گزرجانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ ہائی ایکسٹینشن کی بحالی کا کام جاری ہے۔ جلد کراچی میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ اس وقت شہر کراچی کے جن علاقوں میں بجلی بند ہے۔ان میں ملیر، گلشن اقبال، ناظم آباد، لیاقت آباد، گلستان جوہر، بفر زون، شادمان ٹاون، صدر ٹاون، لیاری، رنچھوڑ لائن، سولجر بازار، پی ای سی ایچ سوسائٹی، لسبیلہ، گرومندر اور گارڈن کے علاقے شامل ہیں۔ جبکہ محمود آباد، منظور کالونی، قیوم آباد، ڈیفنس، کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، طارق روڈ، بہادر آباد سمیت دیگر کئی علاقے بھی بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں۔اور تاحال بجلی بحال نہیں کی جاسکی‘ جبکہ باخبر ذرائع نے بتایا کہ سپرہائی وے کے قریب3دھماکو ں کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے جبکہ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔