لانڈھی میں نادرا کے دفتر پر مشتعل شہریوں کا دھاوا

January 29, 2016 5:03 pm0 commentsViews: 20

کراچی( اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں واقع نادرا کے دفتر پر مشتعل شہریوں کا دھاوا، دفتر پر پتھر لاٹھی ڈنڈوں کے حملوں سے دفتر کو شدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کی حدود بابر مارکیٹ کے قریب واقع نادرا کے دفتر پر شناختی کارڈ کے اجراء میں انتظامیہ کی جانب سے طویل وقت دینے اور شہریوں کو مشکلات درپیش ہونے کے باعث لانڈھی کے رہائشیوں نے جمعرات کے روز نادرا کے دفتر کے باہر انتظامیہ کی جانب سے طویل وقت دینے اور شہریوں کو مشکلات درپیش ہونے کے باعث لانڈھی کے رہائشیوں نے جمعرات کے روز نادرا کے دفتر کے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرنے کے بعد دھاوا بول دیا اس دوران مشتعل شہریوں نے دفتر پر پتھرائو اور ڈنڈوں سے حملہ کیا اور دفتر پر پتھرائو کرکے شیشے توڑ دئیے جس کے نتیجے میں دفتر کو شدید نقصان پہنچا، اس دوران دفتر کا عملہ دفتر کے اندر ہی محصور ہوگیا۔ واقعہ کا علم ہونے پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد مشتعل شہر منتشر ہوگئے اور نادرا کے خلاف احتجاج ختم کر دیا۔