یوم کشمیر، سندھ حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت نے5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور خود مختار کارپوریشن بند رہیں گی جبکہ کشمیر ی شہداء کی یاد میں 5 فروری کی صبح10بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔