کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ،4پولیس اہلکار شہید

January 29, 2016 5:09 pm0 commentsViews: 25

ملزمان شہید اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے،جائے واردات سے 9ایم ایم اور گولیاں برآمد
کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے4 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ مینگل روڈ پر نا معلوم مسلح افراد نے اچانک پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے سپاہی عبدالنافع، عنایت اللہ اور حوالدار صادق موقع پر ہی شہید جبکہ2 سپاہی اسماعیل زخمی ہوئے۔ پولیس نے لاش اور زخمی کو فوری طور پر کرسول اسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے سے3 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی یاد رہے کہ رواں ماہ اب تک ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد19 جبکہ20 زخمی ہو چکے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن وحید الرحمن خٹک نے سیٹلائٹ ٹائون میں ٹارگٹ کلنگ کے واقع کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نا معلوم حملہ آور شہید اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے ہیں موقع سے9 ایم ایم اور ٹی ٹی پستول کے 25 خول ملے ہیں۔