لائوڈ اسپیکر ایکٹ ، حیدر عباس رضوی کی درخواست ضمانت واپس

January 29, 2016 5:09 pm0 commentsViews: 25

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کے وکیل نے لائوڈ اسپیکر ایکٹ میں درخواست ضمانت واپس لے لی ہے۔ حیدر عباس رضوی نے لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت سے دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت حاصل کی تھی۔ تاہم وہ ضمانت کی مدت ختم ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے جن پر ان کے وکیل نے ان کی ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔