پہلی محبت کا انکشاف کرکے شعیب ملک نے پرستاروں کو حیران کردیا

January 29, 2016 5:19 pm0 commentsViews: 19

چھوٹی عمر میں اپنی کزن کو محبت نامہ لکھا تھا
قومی کرکٹر نے ٹی وی پروگرام میں اعتراف کرلیا
لاہور( آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل رائونڈ شعیب ملک یوں تو خاموش شخصیت معلوم ہوتے ہیں تاہم انہوں نے حال ہی میں اپنی پہلی محبت کو خط لکھنے کا انکشاف کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا ہے۔ ایک پروگرام میں شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں اپنی کزن کو کچی پینسل سے محبت نامہ لکھا اور وہ صفحہ پھاڑ کر اسے دینے کیلئے اس کے گھر کی جانب چل پڑے، تاہم ان کی بہن نے پیچھے سے دوسرے صفحے سے ان کا محبت نامہ پڑھ کر انہیں پکڑا اور تھپڑ لگانے کے بعد سمجھایا کہ انہوں نے خراب حرکت کی ہے۔ شعیب ملک کے مطابق اب بھی جب ان کی اپنی اس مذکورہ کزن سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اس محبت نامے سے متعلق شکوہ ضرور کرتی ہیں۔