پولیس میں کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی،8 افسران سمیت14 اہلکار بر طرف

January 29, 2016 5:17 pm0 commentsViews: 16

سزا پانیوالوں میں2 انسپکٹر،2 سب انسپکٹر،4 اے ایس آئی شامل ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ کا اقدام
بر طرف ہونے والوں پر مختلف نوعیت کے کرپشن کے الزامات تھے، محکمہ جاتی کارروائی کے بعد بر طرف کیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) پولیس میںموجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی ڈی آئی جی ایسٹ نے مختلف جرائم میں ملوث پولیس افسران سمیت4 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے سزا پانے والوں میں2 انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر اور4 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر کامران فضل صدیقی نے کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدر آمد کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث4اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔ برطرف اہلکاروں میں انسپکٹر علی حسن شیخ، انسپکٹر میر صمد خان، سب انسپکٹر بختاور گل، سب انسپکٹر ریاض عامر، ایس آئی راحت علی، اے ایس آئی نادر خاصخیلی، اے ایس آئی محفوظ علی، اے ایس آئی رفت ظہیر، ہیڈ کانسٹیبل ارشد مجید، ہیڈ کانسٹیبل سلمان اللہ، کانسٹیبل اویس ندیم، کانسٹیبل دانیال قریشی اور کانسٹیبل شاہ خان شامل ہیں، ملازمتوں سے برطرف اہلکاروں کے خلاف مختلف نوعیت کے الزامات تھے اور اس حوالے سے محکمہ جاتی کارروائی ہونے پر فیصلہ کیا گیا۔