رونق میلہ ریسٹورنٹ کے فیملی فوڈ فیسٹیول کی پذیرائی

January 29, 2016 5:20 pm0 commentsViews: 78

عوام کو کم پیسوں میں کھانے پینے کی سب سے زیادہ ورائٹیز دے رہے ہیں، عظیم شیخ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) عسکری پارک گلشن اقبال میں رونق میلہ ریسٹورنٹ کے فیملی فوڈ فیسٹیول کو عوام میں بھر پور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور روزانہ فیملیز بڑی تعداد میں کھانے پینے کی مختلف اشیاء سے لطف اندوز ہو رہی ہیں فیملی فوڈ فیسٹیول میں کھانے پینے کی54 مختلف ورائٹیز کے علاوہ بچوں کیلئے جھولے اور تفریح کیلئے دیگر مواقع بھی فراہم کئے گئے ہیں رونق میلہ ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹو عظیم احمد شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو انتہائی کم قیمتوں پر کھانے پینے کی وہ تمام اشیاء فراہم کر رہے ہیں جس کا آج کے اس ہنگامی دور میں سوچنا بھی ممکن نظر نہیں آتا ہے،۔ عظیم شیخ نے کہا کہ ہمارے ریسٹورنٹ میں نہ صرف حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے بلکہ آنے والے مہمانوں کو بالکل فیملی جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے یہ بھی ہماری انفرادیت ہے کہ ہم آنے والے ہر مہمان کو اپنی فیملی کی طرح ہی خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ہی عوام کو ذوق میلہ ریسٹورنٹ میں بہت سی مثبت تبدیلیاں بھی دیکھنے میں آئیں گی۔