ملیر میں زیر زمین ہائیڈرنٹ کی غلط اطلاع پر بد نظمی، سب انجینئر معطل

January 29, 2016 5:20 pm0 commentsViews: 19

سرور محمود کی اطلاع پر مرغی خانے پر آپریشن کیا گیا جہاں کھدائی پر کوئی ہائیڈرنٹ ہی موجود نہیں تھا
ایم ڈی واٹر بورڈ کی مشینری کے استعمال، ساکھ کو نقصان پہنچنے اور صحافیوں کے وقت کو ضائع کرنے پر کارروائی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹر بورڈ نے ملیر میں زیر زمین پانی کے ہائیدرنٹس کی غلط اطلاع دینے اور اس کی بنیاد پر ڈیمالیشن اسکواڈ کو آپریشن کرنے کی کارروائی پر بدانتظامی ہو نے پر ہائیدرنٹس سیل کے سب انجینئر (اسٹاف آفیسر) مسرور محمود بریلوی کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے کیو نکہ آپریشن کی نا مکمل تیاریاں ہو نے اور تصدیق کے بغیر کارروائی کی جانے پر جو صورتحال پیدا ہو ئی اس سے واٹر بورڈ کے امیج کو نقصان پہنچا ہے ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو واٹر بورڈ کے چیف سیکورٹی آفیسر اور WTM کے افسران کی نگرانی میں واٹس اپ پر تصاویر کے ساتھ خفیہ اطلاع ملنے پر ملیرکے علاقہ میں زیر زمین ہائیڈرنٹس کے خلا ف آپریشن کا پروگرام طے کیا گیا،گزشتہ روز ڈیمالشن اسکواڈ ملیر ندی اور مرغی خانہ کے قریب دی جانے والی اطلاع کی جگہ پر پہنچا، ملیر ندی برج کے نیچے اس سے قبل ہائیڈرنٹ بند کر دیا گیا تھاآج بھی وہاں کھدائی کی گئی لیکن ہائیڈرنٹ نہیں ملاسب انجینئر خود بھی جائے وقوعہ پر نہیں تھے اور فون بھی بند تھا جس پر معطل کردیا گیا۔