بیوی کے قتل میں ملوث ایس ایس پی جمشید انعام ریمانڈ پر جیل روانہ

January 29, 2016 5:26 pm0 commentsViews: 13

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے بیوی کے قتل میں ملوث ایس ایس پی جمشید انعام کو 11فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔جمعرات کو ملزم ایس ایس پی جمشید انعام کو پولیس نے سیشن جج جنوبی امداد کھوسو کی عدالت میں پیش کیا ۔ایس ایس پی جمشید انعام اللہ پر اپنی بیوی کے قتل کا الزام ہے۔عدالت نے ملزم کو 11فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔جمشید انعام اللہ کو ڈیفنس پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا ۔