سندھ میں10 فوجی عدالتوں کے فوری قیام کی منظوری

January 29, 2016 5:31 pm0 commentsViews: 22

وزیراعلیٰ سندھ نے احکامات جاری کر دیے، چیف جسٹس کو اے ٹی سی کورٹس کیلئے ججز کی تقرری کیلئے خط لکھ دیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپیکس کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں صوبے میں 10انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کو ہدایت کی کہ وہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر ان نئی ATCکورٹس کے لئے ججز کی تقرریاں کریں۔ اپیکس کمیٹی کے دیگر فیصلوں کے تحت وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھنے کی منظوری دی ہے جس میں وزارت داخلہ کو صوبہ سندھ میں استعمال ہونے PTCL, EVO, اور دیگر وائی فائی ڈوائیسیز کی NADRA سے تصدیق کی درخواست کی جائیگی اور تصدیق کے بعد صرف رجسٹرڈ وائی فائی ڈوائسیز صوبے میں کام کر سکیں گی۔