جامعہ کراچی کی سیکورٹی ہائی الرٹ، چپے چپے کی تلاشی

January 29, 2016 5:34 pm0 commentsViews: 28

رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلاس رولز، رہائشی ایریا، کنٹینر اور نرسریوں کو بھی چھان مارا
بغیرپاسز والی تمام گاڑیاں بھی نکال دیں، غیر ملکی طلبہ بھی خدشات کے باعث پریشان ہو گئے
کراچی(کرائم رپورٹر)جامعہ کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے بعدرینجرزنے بم ڈسپوزل اسکواڈکے ساتھ پوری یونیورسٹی کی تلاشی لی ہے جبکہ واک تھرو گیٹس بھی لگادیئے گئے ہیں۔ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح سیکیورٹی خدشات کے باعث جامعہ کراچی میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامعہ کراچی کی تلاشی لی۔کلاس رومز اور یونیورسٹی کے رہائشی ایریا سمیت ایک ایک کمرے کی تلاشی لی گئی۔ یونیورسٹی کی تمام کینٹینزاورنرسریزکو بھی چیک کیا گیا۔رینجرز نے بغیرپاس والی تمام گاڑیوں کو یونیورسٹی سے باہرنکال دیا۔ سیکیورٹی خدشات پریونیورسٹی میں 4واک تھرو گیٹس بھی نصب کردیئے گئے ہیں۔دوسری جانب جامعہ کے بوائز ہاسٹل میں رہائش پزیر طلبا مناسب سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث پریشان ہیں۔ ہاسٹل میں نیپال،سوڈان اور یمن سمیت کئی ممالک کے 50سے زائد طلبا مقیم ہیں۔