دہشتگردی کیلئے افغانستان سے 13خودکش بمبار پاکستان آگئے

January 29, 2016 5:36 pm0 commentsViews: 18

سندھ میں لڑکیوں کے معروف تعلیمی اداروں، یونیورسٹیز ،ایئرپورٹس ،ایئربیس اور حساس تنصیبات پر حملہ کرسکتے ہیں
محکمہ داخلہ نے سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے لئے آئی جی سندھ پولیس اور ڈی جی رینجرز کو خطوط لکھے ہیں
کراچی( کرائم ڈیسک) دہشت گردی کیلئے افغانستان سے13خودکش بمبار پاکستان پہنچ گئے ہیں‘ صوبائی محکمہ داخلہ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ پولیس کو بتایا ہے کہ سندھ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان تعلیمی اداروں خصوصاً لڑکیوں کے معروف تعلیمی اداروں‘ یونیورسٹیز‘ ایئر پورٹس‘ ایئر بیس اور حساس تنصیبات پر حملہ کرسکتے ہیں‘ محکمہ داخلہ نے آئی جی سندھ پولیس اور ڈی جی رینجرز کو لکھے گئے خط میں اطلاع دی گئی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے13خودکش بمباری افغانستان سے پاکستان آچکے ہیں اور ان کی قیادت کمانڈر عمر نارے اور ابو ظفر کررہے ہیں اور وہ معروف کالج اور یونیورسٹیزپر حملہ کرسکتے ہیں‘ ابتدائی اطلاع کے مطابق وہ پہلے خیبر پختونخوا پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں مگر وہ پورے ملک میں کہیں بھی حملہ کرسکتے ہیں‘ خصوصاً عوامی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس لئے فوری طور پر ان مقامات کی سیکورٹی سخت کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے قبل ہی حالات پر کنٹرول کیا جاسکے‘ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ناقص سیکورٹی پر متعدد اسکول سیل کردیئے گئے ہیں جبکہ انتظامات کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں‘ سرکاری اسکولوں کے3 ہیڈ ماسٹر معطل کردیئے گئے ہیں۔