پاک فوج قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی، آرمی چیف

January 29, 2016 5:43 pm0 commentsViews: 38

وطن کا دفاع ہو یا قدرتی آفات فوج نے ہر پکار پر ہمیشہ لبیک کہا، آئندہ بھی ان توقعات پر پورا اتریں گے
جنرل راحیل شریف کا حیدرآباد گیریژن کا دورہ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
حیدر آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع اور قدرتی آفات کے دوران پاک فوج نے ہمیشہ قوم کی پکار پر لبیک کہا اور آئندہ بھی قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حیدر آباد گیریژن اور سندھ رجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے سندھ رجمنٹ سینٹر میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اپنے دورے میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وطن کا دفاع ہو یا قدرتی آفات ، پاک فوج نے ہمیشہ قوم کی پکار پر لبیک کہا اور توقعات پر پوری اتری جبکہ آئندہ بھی قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔