نواز شریف بتائیں فرینڈلی اپوزیشن کی کیا قیمت ادا کی؟ عمران خان

January 30, 2016 2:49 pm0 commentsViews: 37

وفاقی وزیر نے ہمارے موقف اپوزیشن اور حکومت میں مک مکا کی تصدیق کر دی
اصل اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کی گفتگو
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت میں مک مکا کی تصدیق ہوگئی نواز شریف بتائیں فرینڈ لی اپوزیشن کی کیا قیمت ادا کی؟ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے بار بار اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی باریاں لینے کیلئے مک مکا کی سیاست کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس میں ہمارے موقف کی تصدیق کر دی ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک میں اصلی اپوزیشن کاکردار تحریک انصاف ادا کر رہی ہے۔ بعد ازاں نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2013ء میں ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو خریدا تھا، نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو خریدا ہوا ہے ، سوچتا ہوں کہ میاں صاحب نے اپوزیشن کو کیسے خریدا ہوگا نواز شریف پرچی پڑھ کر بات کرتے ہیں۔