دہشتگردوں کیخلاف جنگ ہر قیمت پر جیتنی ہے، وزیراعظم

January 30, 2016 2:49 pm0 commentsViews: 28

پاکستان درست ٹریک پر آچکا ہے، کراچی آپریشن اپنے منتقی انجام تک جاری رکھا جائے گا
سانحہ چارسدہ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے، امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب، وفاقی وزراء اور سیکورٹی حکام کی شرکت
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سانحہ چار سدہ یونیورسٹی کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ چار سدہ کے ذمے داران کو کٹہرے میں لائیں گے۔ فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، وزیر اعظم نے واضح کیا کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جیتنی ہے۔ پاکستان صحیح ٹریک پر آچکا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ جمعے کو وزیر اعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء سمیت سینئر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں امن و امان سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں کراچی آپریشن پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ آپریشن کے مثبت نتائج بر آمد ہوئے جو اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب، ایران اور حکومتی ٹیم کی مشترکہ کوششوں کی بدولت بیرون ملک پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی جو نہایت مایوسی کے عالم میں آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن اہم ان کا مذموم ایجنڈا پورا نہیں ہونے دیں گے۔