عمران نے ہیٹ ٹرک کیلئے ہاں کردی

January 30, 2016 2:49 pm0 commentsViews: 31

بہنوں نے نئی دلہن لانے کی تیاریاں شروع کردیں
عمران خان کی نئی دلہن کا نام ایف سے شروع ہوتا ہے
دلہن کا تعلق عمران کی ہمشیرہ عظمیٰ کے سسرالی خاندان سے ہے
تحریک انصاف کے سربراہ جلد تیسری بار دولہا بننے والے ہیں، ذرائع
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران نے ہیٹ ٹرک کیلئے ہاں کر دی۔ عمران خان کی بہنوں نے پہلی مرتبہ اکلوتے بھائی کے لئے اپنی پسند کی دلہن لانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ عمران خان کی نئی دلہن کا نام الف سے شروع ہوتا ہے جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ کے سسرالی خاندان سے ہے۔ عمران خان کے قریبی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خنا تیسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی تینوں بہنیں جنہوں نے عمران خان کی جمائما خان سے پہلی شادی مین بے دلی سے شرکت کی تھی جبکہ ریحام رمضان المعروف ریحام خان سے دوسری شادی کے موقع پر عمران خان کی بہنوں کے اپنے بھائی کے ساتھ اختلافات اتنے زیادہ بڑھے کہ انہوں نے اپنے جان سے پیارے بھائی کو ملنا تک چھوڑ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریحام سے اختلافات کے بعد اپنی بہنوں کو گھر جا کر منایا اور ان کی بہنوں رانی، علیمہ اور عظمیٰ نے اس موقع پر ان سے اپنی پسند کی بھابھی لانے کا وعدہ لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی شادی پر ان کی بہنیں بہنوئی اور بھانجے بھانجیاں اور خاندان کے قریبی افراد شرکت کریں گے۔ عمران خان کی چند روز قبل لاہور آمد پر خاتون صحافی نے ان سے ان کی تیسری شادی سے متعلق سوال کیا تو انہون نے تردید نہیں کی، پہلے مسکرائے، شرمائے اور بس اتنا کہا کہ ان کی بہنوں نے لڑکی تلاش کر لی ہے لیکن ابھی مجھے نہیں بتایا۔