2015 میری کامیابیوں کا سال رہا ہے ،پریانکا

January 30, 2016 3:03 pm0 commentsViews: 22

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ سال2015ء ان کیلئے کامیابیوں کا سال رہا، بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ سال2015ء ان کیلئے کامیابی کا سال رہا، اس سال کے دوران ان کی متعدد فلمیں ہٹ ہوئیں۔ اور انہیں بہترین پر فارمنس پر متعدد بار ایوارڈ بھی ملے۔ بالی ووڈ کوانٹکو میں بھی انہیں کام کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں برس بھی ان کی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہونگی۔